ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں  پی یو سی سال دوم امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا

کرناٹک میں  پی یو سی سال دوم امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا

Thu, 03 Mar 2022 12:36:34    S.O. News Service

بنگلورو، 3؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاست کرناٹک میں   پی یوسی سال دوم  امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی یو سی اور جے ای ای امتحانات ایک ہی ساتھ  آنے کے سبب تاریخیں بڑھائی گئی ہیں۔ یہ امتحان  22اپریل  تا 11 مئی منعقد ہوں گے، جن کے لئے عبوری ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا  ہے۔ اعتراضات 5 مارچ تک پیش کرسکتے ہیں۔ پہلے امتحانات کی تاریخ 16  اپریل تا 6 مئی رکھی گئی تھی ۔

نئی تاریخوں کا اعلان حسب ذیل ہے: 22 اپریل  لاجک اور بزنس اسٹیڈیز ، 23 اپریل ہندی، 25 اپریل اکنامکس، 26 اپریل کیمسٹری ، ہندوستانی سنگیت ، 27اپریل اردو، تمل اور دیگر زبانیں۔ 28اپریل کنڑا، عربی ، 30 اپریل سوشیل سائنس، سوشیالوجی ، کمپیوٹر سائنس، 2 مئی بیالوجی، فیزکس ، 4مئی انگلش، 5 مئی انفارمیشن ٹکنالوجی ، آٹو مو بائل وغیرہ۔ 6 اپریل ایجوکیشن ، بیسک میتھس ، میٹھ میٹکس ، 7 مئی آپشنل کنڑا، اکاؤنٹنسی ، ہوم سائنس، 9 مئی ہسٹری ، فزیکس، 11 مئی پالیٹیکل سائنس ،اسٹاکسٹ۔


Share: